سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے شوہر کے ہمراہ خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر

پاکستان کے کئی مقبول ترین ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی عتیقہ اوڈھو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میاں بیوی کے حسین اور مضبوط رشتے کی عکاسی کرتی نظر آرہی ہے

 سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے شوہر کے ہمراہ خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے شوہر کے ہمراہ خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ پاکستان کے کئی مقبول ترین ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی عتیقہ اوڈھو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میاں بیوی کے حسین اور مضبوط رشتے کی عکاسی کرتی نظر آرہی ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’اُنہوں نے یہ دن اپنے شوہر کے ساتھ ساحلِ سمندر پر گُزارا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ ’حسین موسم اور شوہر کی وجہ سے اُن کا دن کافی خوشگوار ثابت ہوا۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ CoupleGoals کا بھی استعمال کیا۔ خیال رہے کہ عتیقہ اوڈھو 12 فروری 1958 کو کراچی کے ایک سندھی گھرانے میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1989 میں بطور میک اپ آرٹسٹ اور ہیئر اسٹائلسٹ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

 

شوبز میں بطور میک اپ آرٹسٹ قدم رکھنے کے 11 سال بعد 1991 میں انہوں نے پی ٹی وی پر انور مقصود کے ایک ڈرامے سے بطور اداکارہ اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔

پی ٹی وی پر نشر کیا جانے والا انور مقصود کا لکھا ڈرامہ ’ستارہ اور مہر النساء‘ عتیقہ اوڈھو کی وجہ شہرت بنا، اس کے علاوہ ڈرامہ سیریل ’عکس، تلاش، انگار وادی، تم ہی تو ہو، کرچیاں، آن، ہم سفر‘ اور دیگر مقبول ڈراموں نے بھی عتیقہ اوڈھو کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو نے اپنی پہلی اور دوسری شادی کی ناکامی کے بعد تیسری شادی ثمر علی خان سے کی ہے جن کے ساتھ وہ خوشگوار زندگی بسر کررہی ہیں۔