عمان کا 29دسمبر سے غیر ملکیوں کیلئے ملکی سرحدیں کھولنے کا اعلان

عمان کا 29دسمبر سے غیر ملکیوں کیلئے ملکی سرحدیں کھولنے کا اعلان

عمان نے 29دسمبر سے اپنی زمینی ،فضائی اور سمندری سرحدیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے ۔ حکومتی بیان کے مطابق عمان میں داخلے کےلیے تمام ممالک سے آنے والوں کےلیے سفر سے 72 گھنٹے قبل کا کووڈ 19 کا منفی ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ عمانی حکومت کے مطابق کورونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ کسی بھی ائرپورٹ پہنچنے کی صورت میں کیا جائےگا۔ عمان نے کورونا کی نئی قسم سے بچنے کےلئے پچھلے ہفتے اپنی سرحدیں بند کی تھیں۔ حکومتی بیان کے مطابق ہوائی اورسمندری سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ دوسرے ممالک میں وائرس کی نئی شکل سامنے آنےکے بعد کیا تھا۔