کپڑوں کو سینیٹائز کرنے والا 'ائیر ڈریسر

کپڑوں کو سینیٹائز کرنے والا 'ائیر ڈریسر

معروف کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے ایک ایسی پروڈکٹ پیش کی ہے جو کہ آپ کے کپڑے سینیٹائز کر کے اسے جراثیم سے پاک کر دے گی۔ سام سنگ کی جانب سے 'ائیر ڈریسر پیش کیا گیا ہے جو کہ ایک پورٹ ایبل وارڈ روب کی طرح ہے اور یہ آپ کے کپڑے سینیٹائز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس پروڈکٹ میں 'جیٹ اسٹیم ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ سام سنگ نے دعوی کیا ہے کہ ان کی یہ پروڈکٹ آپ کے کپڑوں کو 99 اعشاریہ 9 فیصد تک وائرس اور بیکٹیریا سے پاک کر سکتی ہے جبکہ یہ دیگر مضر مادوں کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔

سام سنگ کے فرج کی طرح دکھنے والے ائیر ڈریسر میں ایک اور خاص بات بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ آپ کے کپڑوں میں کسی بھی طرح کی بدبو کو بھی ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے سام سنگ کی یہ پروڈکٹ صارفین آن لائن یا سام سنگ کے اسٹورز سے 1500 ڈالرز میں حاصل کی جا سکتی ہے۔