سعودی عرب، تیل اور گیس کے 4 نئے ذخائر دریافت

ان ذخائر میں ہزاروں بیرل یومیہ خام تیل اور لاکھوں کیوبک فٹ یومیہ قدرتی گیس موجود ہےسعودی تیل کمپنی آرامکو نئے ذخائر میں تیل اور گیس کے حجم کا تعین کر رہی ہے

سعودی عرب، تیل اور گیس کے 4 نئے ذخائر دریافت

سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 4 نئے بڑے ذخائر دریافت ہوگئے ہیں۔ سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ظہران، رفحہ، الغوار کی آئل فیلڈز میں نئے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔ان ذخائر میں ہزاروں بیرل یومیہ خام تیل اور لاکھوں کیوبک فٹ یومیہ قدرتی گیس موجود ہے۔ سعودی تیل کمپنی آرامکو نئے ذخائر میں تیل اور گیس کے حجم کا تعین کر رہی ہے۔