سید حسین جہانیاں گردیزی نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد

ارشد انصاری اور ان کی ٹیم کا دوبارہ منتخب ہونا بے شک صحافتی برادری کا ان پر اعتماد کا اظہار ہے:صوبائی وزیر زراعت

سید حسین جہانیاں گردیزی نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد

لاہور:صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد انصاری اور ان کی ٹیم کا دوبارہ منتخب ہونا بے شک صحافتی برادری کا ان پر اعتماد کا اظہار ہے۔صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ اس گروپ نے اپنے پچھلے دور میں شب وروز صحافیوں بھائیوں کے لیے بے لوث کام کیا اور ان کے مسائل حل کئے۔ سید جہانیاں گردیزی نے مزید کہا کہامید ہے کہ نومنتخب قیادت مستقبل میں بھی میڈیا کے ذریعے حکومت اور عوام کے درمیان ایک موثر رابطے کا ذریعہ ثابت ہو گی۔