لاہور پریس کلب کے سالا نہ انتخابات2021 ءکے حتمی نتائج کاا علان

جرنلسٹ پینل کی  ایک بار پھر تاریخی فتح۔ ارشدانصاری 11 ویں بار صدر منتخب

 لاہور پریس کلب کے سالا نہ انتخابات2021 ءکے حتمی نتائج کاا علان

لاہور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات2021 ءچیئرمین الیکشن کمیٹی شفیق اعوان کی نگرانی میں لاہور پریس کلب میں منعقد ہوئے جس میںجرنلسٹ پینل، فرینڈز پینل اور پروگریسو پینل کے امیدواروں نے حصہ لیا الیکشن میں1939ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔حتمی نتائج کے مطابق جرنلسٹ پینل کے امیدواروں نے ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔صدرکی نشست پرارشد انصاری نے734 و وٹ حاصل کئے اور گیارویں مرتبہ صدمنتخب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل صدارتی امیدواران بابر ڈوگر 588 اورعبدالمجید ساجد نے576 ووٹ حاصل کئے ۔

سینئر نائب صدر کی نشست پرجاوید فاروقی871 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل انصار حسین زاہد 473 ، امجد فاروق کلو 386 اور آصف جیلانی نے91 ووٹ حاصل کئے۔ نائب صدرسلمان قریشی نے901 ریکارڈ ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل امیدواران میں احسان بھٹی578 اورمیاں افضل نے 303ووٹ حاصل کئے، سیکرٹری کی نشست پرزاہد چوہدری نے کامیابی حاصل کی اور663 ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل امیدواران رائے حسنین طاہر 611 اور زاہد عابد نے610 ووٹ حاصل کئے ،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرخواجہ نصیر 701ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل امیدواران محمد شاہنواز رانا نے 650 ، بلال غوری نے 405 اور شیر افضل بٹ نے87 ووٹ حاصل کئے،فنانس سیکرٹری کی نشست پرزاہد شیروانی نے765 ووٹ حاصل کرکے مسلسل دوسری مرتبہ کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل امیدواران شکیل سعید 637 اور محمد احمد رضا نے 477 ووٹ لئے۔

گورننگ باڈی کی کل 9 نشستوں پر گنتی کاعمل 29 دسمبر کو کیا جائے گا۔اس موقع پرصدر ارشد انصاری نے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پر امن اور بہترین الیکشن کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن کو پر امن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا اور کہا کہ جرنلسٹ پینل کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جو گروپ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے گا وہ ہی کامیاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ گروپ اپنے منشور کے مطابق اسی ماہ ممبران کی گروپ انشورنس بحال کرے گا جبکہ صحافی کالونی فیز ٹو کا قیام بھی اسی سال عمل میں آئے گا جس کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب جناب سردار عثمان بزدار پہلے ہی دے چکے ہیں۔اس موقع پر نو منتخب سیکرٹری زاہد چوہدری نے کہا کہ نومنتخب گورننگ باڈی صحافیوں کی فلاح کیلئے مثالی کام کرے گی اور لاہور پریس کلب پاکستان بھر کے پریس کلبز کیلئے ایک مثال ہوگا۔صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد چوہدری نے کلب ملازمین کی خدمات کو بھی سراہا اور انہیںآدھی تنخواہ تنخواہ بطور بونس دینے کا بھی اعلان کیا۔