مریم نواز کی بلاول کے ہمراہ شہید بےنظیر کے مزار پر حاضری

بےنظیر بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کے مزاروں پر بھی حاضری دی ، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی

مریم نواز کی بلاول کے ہمراہ شہید بےنظیر کے مزار پر حاضری

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور دیگر لیگی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ شہید بےنظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔ مریم نواز اور دیگر رہنماوں نے بےنظیر بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کے مزاروں پر بھی حاضری دی ، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خود گاڑی چلا کر گڑھی خدابخش میں مزار پر آئے۔ مریم نوازکی گڑھی خدابخش میں بےنظیر بھٹو کے مزار آمد سے قبل سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا تھا، مزارکے گیٹ بند کرکے عام عوام کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔اس موقع پر مریم نواز اور ان کے وفد کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی ۔