اقرا اور یاسر کی شادی کی پہلی سالگرہ

اقرا اور یاسر کی شادی کی پہلی سالگرہ

شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کو ایک سال کا عرصہ بیت گیا۔ آج اس اہم دن اقرا عزیز نے یاسر حسین کیلئے پیار بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔ اقرا نے یاسر کو اپنی زندگی کی خاص شخصیت قرار دیا اور زندگی میں خوشیاں بھرنے کا ایک سبب بھی قرار دیا۔ اقرا کی جانب سے جاری پوسٹ میں یاسر حسین کو ’ببزو‘ کہہ کر مخاطب کیا گیا اور شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔ اقرا نے لکھا کہ یاسر میرے لیے اتنے خاص ہیں کہ اسے الفاظ میں بیان ہی نہیں کیا جاسکتا۔