امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے نائنٹی 90 بیش کے نام سے نئی عالمی کرکٹ لیگ کرانے کی منظوری دے دی

امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے نائنٹی 90 بیش کے نام سے نئی عالمی کرکٹ لیگ کرانے کی منظوری دے دی

ابو ظہبی :امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے نائنٹی 90 بیش کے نام سے نئی عالمی کرکٹ لیگ کرانے کی منظوری دے دی ہے ، جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی۔ اس سلسلے میں شارجہ میں کام کرنے والی سینچری ایونٹ و سپورٹس ایف زیڈ سی اور امارات کرکٹ بورڈ کے درمیان ابو ظہبی میں جمعرات کو معاہدے پر دستخط کئے گئے .شیخ نہیان بن مبارک النہیان بھی موجود تھے جبکہ ان کے ہمراہ امارات کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین خالد زرونی ، چیئرمین اے آر وائی گروپ سلمان اقبال ، ابوظہبی سپورٹس کونسل کے جنرل سیکرٹری عارف العوانی ، عبدالرحمان بخاطر ، خالاف بخاطر ، منیجنگ ڈائریکٹر سی جی سی عمران چوہدری بھی موجود تھے ۔نائنٹی 90 بیش اپنی نوعیت کی پہلی لیگ ہے جس میں ایک اننگز 15 اوورز 90 بالز پر مشتمل ہوگی اور اس کا انعقاد تاریخی شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں 2022 میں ہوگا یہ لیگ معروف علاقائی تاجروں عبدالرحمان بخاطر، سلمان اقبال اور عمران چوہدری نے منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں بین الاقوامی کرکٹ کے علمبردار اور بانی کے طور پر عالمی سطح پر پہچانے جانے والے عبدالرحمن بخاطر شارجہ میں قائم ایک متنوع کاروبار چلا رہے ہیں وہ کھیل کے جذبے سے وابستہ ایک وژن کا نام ہے۔انہوں نے کئی دہائیوں سے متحدہ عرب امارات میں کھیل کی ترقی کو فروغ دیا ہے