پیسوں کے عوض ملاقات کی دعوت ملنے پر مریم نفیس پھٹ پڑیں

پیسوں کے عوض ملاقات کی دعوت ملنے پر مریم نفیس پھٹ پڑیں

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کو سوشل میڈیا صارف نے 3 لاکھ کے عوض باہر سے آئے دوست سے ملاقات کی پیشکش کی جس پر اداکارہ پھٹ پڑیں۔انسٹاگرام پر اداکارہ مریم نفیس نے سوشل میڈیا پر فہد خان نامی صارف سے موصول ہونے والے پیغامات کا اسکرین شاٹ شیئر کیاہے۔

مریم نفیس کو بھیجے گئے پیغام میں فہد خان نے لکھا ہے کہ میں آپ کو 3 لاکھ روپے کیش دوں گا اگر آپ چند گھنٹوں کے لیے میرے دوست سے مل لیں۔فہد خان نے مزید لکھا تھا کہ میرا دوست ایک اچھا انسان ہے جو کہ باہر سے آیا ہے۔ اداکارہ نے صارف کے پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے پوسٹ درج کی اور کہا کہ ایک بار پھر میں اس نکتے پر آکر رک گئی ہوں کیوں کہ میں اسے ختم کرنا چاہتی ہوں، میں نہیں جانتی کہ ایسی احمقانہ سوچ کا ذمہ دار کون ہے جو اس نہج پر سوچتے ہیں اور کون ہیں وہ لوگ جو انہیں انٹرٹین کرتے ہیں لیکن نہیں بالکل نہیں کیوں کہ میرے ساتھ جو معاون اداکارائیں ہیں وہ روزانہ  باعزت طریقے سے دن میں 12گھنٹے جب کہ کچھ اس سے بھی زائد گھنٹے کام کرتی ہیں اور ہم ایسی ذہنیت کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم تعلیم یافتہ گھرانوں سے ایک نام بنانے آتے ہیں اور کسی بھی شخص کو اپنی بے عزتی کی اجازت نہیں دیتے۔مریم نفیس نے  مزید لکھا کہ اداکارائیں جسم فروش نہیں ہیں۔