سندھ حکومت نے ماس ویکسینیشن سینٹر بند کردیا

سندھ حکومت نے ماس ویکسینیشن سینٹر بند کردیا

سندھ حکومت نے کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم ماس ویکسینیشن سینٹر بند کردیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوگ ماس ویکسینیشن سینٹر میں ویکسین لگوانے نہیں آرہے۔

انتظامیہ نے مزید بتایا ہےکہ ماس ویکسینیشن سینٹر کا آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بھی بند کردیا گیا ہے۔

ماس ویکسینیشن سینٹر کو بند کرنے کے بعد اب گھر گھر جاکر ویکسینیشن کرنے کے سلسلے کا آغاز کردیا گیا ہے ۔