جس طرح صنعتی سیکٹر پاکستانی معیشت کو مستحکم بنارہاہے اسی طرح زراعت کے بغیر معاشی ترقی ناممکن ہے:سید حسین جہانیاں گردیزی

زرعی سیکٹر کی ترقی کے لئے نئی اورجدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جارہاہے۔ صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ پیداوار جتنی زیادہ ہوگی ملکی خوراک کی ضروریات کو اتنا ہی بہتر انداز سے پورا کیا جاسکے گا،دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے اپنی انڈسٹری کو ہائی ٹیک کی طرف لے جانا ناگزیر اور وقت کا تقاضا ہے:صوبائی وزیر زراعت

جس طرح صنعتی سیکٹر پاکستانی معیشت کو مستحکم بنارہاہے اسی طرح زراعت کے بغیر معاشی ترقی ناممکن ہے:سید حسین جہانیاں گردیزی

لاہور :صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ جس طرح صنعتی سیکٹر پاکستانی معیشت کو مستحکم بنارہاہے اسی طرح زراعت کے بغیر معاشی ترقی ناممکن ہے۔زرعی سیکٹر کی ترقی کے لئے نئی اورجدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جارہاہے۔ صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ پیداوار جتنی زیادہ ہوگی ملکی خوراک کی ضروریات کو اتنا ہی بہتر انداز سے پورا کیا جاسکے گا،دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے اپنی انڈسٹری کو ہائی ٹیک کی طرف لے جانا ناگزیر اور وقت کا تقاضا ہے۔

موجودہ حکومت کو مہنگی بجلی کے چیلنج کا سامناہے جس کی وجہ ماضی کی حکومتیں ہیں موجود حکومت سرکلر ڈیٹ پر قابو پانے کے لئے مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری میں اراکین سے خطاب میں کیا۔ جہانیاں گردیزی  نے مزید کہا  کہ میرے خیال میں پاکستان نے اگر ترقی کرنی ہے تو گوجرانوالہ کے ماڈل کو اپنانا ہوگا۔گوجرانوالہ کا ایس ایم ای سیکٹر نہ صرف مضبوط ہے بلکہ صنعتی انقلاب لانے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے،گوجرانوالہ چیمبر کو چاہیے کہ وہ ایک بورڈ تشکیل دے جس سے دوسرے اضلاح کی ٹریننگ و رہنمائی کی جائے۔ پاکستانی زراعت کو مزید مضبوط اور اس سیکٹر کی ترقی کے لئے نئی اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جارہا ہے۔

تاکہ ہماری فصلوں کی پیداوار دگنی ہو۔۔جبکہ اجلاس کی صدارت چیمبر کے صدر عمر اشرف مغل نے کی۔صدر اشرف مغل نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے گوجرانوالہ کی صنعتی اہمیت کے ساتھ ساتھ زرعی پیداوار کے حوالے سے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ محکمہ کو ماہرین سے یہ تجزیہ کرانے کی ضرورت ہے کہ کس طرح فی ایکڑ زمین سے 110 من تک فصل حاصل کی جاسکتی ہے۔اس موقع پر نائب صدر شیخ قیصر امین جموں والے،اراکین مجلس عامہ،سابق صدر سعید احمد تاج،سمیع اللہ نعیم،پیر ناظم حسین شاہ سرپرست اعلیٰ رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کیثر تعداد بھی موجود تھی۔