ڈائریکٹر جنرل او پی سی نائلہ باقر کی افریقہ سے آئے ہوئے اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے وفد سے ملاقات

اوورسیز پاکستانیز نے ترسیلات زر میں اضافہ کر کے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ڈائریکٹر جنرل او پی سی نائلہ باقر

ڈائریکٹر جنرل او پی سی نائلہ باقر کی افریقہ سے آئے ہوئے اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے وفد سے ملاقات

لاہور: ڈائریکٹر جنرل اوورسیز پاکستانیز کمیشن ( او پی سی) پنجاب نائلہ باقر کی افریقہ سے آئے ہوئے اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے وفد سے او پی سی کے دفتر جی - او- آر، ون میں ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  وفد کی سربراہی اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن نوید مہناس نے کی۔ ڈی جی او پی سی نائلہ باقر نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ہے اور وہ بھاری زرمبادلہ بھیج کر اپنے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے وزیر اعظم کی معاشی ترقی کے ایجنڈے پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ترسیلات زر میں اضافہ اس کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ او پی سی نے گذشتہ ڈیرھ سال میں 9 ارب روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی واگذار کرائی اور ہزاروں شکایات کا ازالہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کمیشن کا قیام بیرون ملک بسنے والے ہم وطنوں کے مسائل کے حل کیلئے عمل میں لایا گیا ہے اور ہماری تمام تر کاوشیں اس مقصد کے حصول پر مرکوز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ او پی سی کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور کسی بھی اوورسیز پاکستانی کو کوئی مسئلہ ہوتو مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے۔ وفد نے کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے پچھلے ڈیرھ سال میں جو کارکردگی دکھائی ہے اس کی مثال نہیں ملتی اور اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کیلئے مل جل کر کام کرنے کی یقین دہانی کروائی۔