ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خاں کی ہدایات پر بھکر پولیس موٹر سائیکل کی چوری میں ملوث ملزمان کی سرکوبی کیلئے کوشاں

ڈی ایس پی دریاخان سرکل عامر عباس شیرازی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ دریاخان سٹی SI محمد شعیب نے بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گرفتارکرلیا ملزم کے قبضہ 4 عددموٹر سائیکل برآمد

 ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خاں کی ہدایات پر بھکر پولیس موٹر سائیکل کی چوری میں ملوث ملزمان کی سرکوبی کیلئے کوشاں

ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خاں کی ہدایت پر ڈی ایس پی دریاخان سرکل عامر عباس شیرازی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ دریاخان سٹی SI محمد شعیب نے بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گرفتارکرلیا ملزم کے قبضہ 4 عددموٹر سائیکل برآمد۔  تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خاں کی ہدایات پر بھکر پولیس موٹر سائیکل کی چوری میں ملوث ملزمان کی سرکوبی کیلئے کوشاں ہے۔ایس ڈی پی او دریاخان سرکل عامر عباس شیرازی کی سربراہی میں SHO تھانہ سٹی دریاخان SI محمد شعیب اور معہ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کے ملزم عامر عباس ولد محمد بخش سکنہ میانوالی کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوران انٹیروگیشن ملزم کے قبضہ سے 4 عدد موٹر سائیکل برآمد کر لیے ۔جنھیں ضروری قانونی کاروائی کے بعد مالکان کے حوالے کیا جارہا ہے۔اچھی کاروائی کرنے پر ڈی پی او بھکر نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔