ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خاں کی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل راجہ عزیز احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر SI محمد اختر بگا کا تھانہ صدر بھکر کے علاقے میں سرچ آپریشن

، مسروقہ بازیافتہ رقم/ 90000 روپے برآمد،ناجائز اسلحہ،منشیات برآمد،اشتہاری مجرمان گرفتار

 ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خاں کی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل راجہ عزیز احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر SI محمد اختر بگا کا تھانہ صدر بھکر کے علاقے میں سرچ آپریشن

 ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خاں کی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل راجہ عزیز احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر SI محمد اختر بگا کا تھانہ صدر بھکر کے علاقے میں سرچ آپریشن، مسروقہ بازیافتہ رقم/ 90000 روپے برآمد،ناجائز اسلحہ،منشیات برآمد،اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جرائم کے سدباب اور مجرمان کی سرکوبی کیلئے ضلع بھکر کے مختلف تھانہ جات کی طرف سے سرچ آپریشنز کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر SI محمد اختر بگا،SI وحید حسن لک نے ہمراہ جملہ نفری تھانہ اور اہلکاران سپیشل برانچ،الیٹ فورس، تھانہ صدر بھکر کے ایریا میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران محمد عامر ولد عبدالرحمن سکنہ چاہ اسماعیل والا متعلقہ مقدمہ نمبر 525/20 جرم 392 ت پ تھانہ صدر بھکر کے قبضہ سے مسروقہ بازیافتہ رقم /90000 روپے اور 1 عدد پسٹل 30 بور معہ 5 ضرب کارتوس برآمد کر لیے،غلام احمد ولد نسیم خان سکنہ بھکر کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب،محمد عاطف ولد محمد عارف سکنہ بھکر کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب،محمد اکرام ولد محمد رمضان سکنہ بھکر کے قبضہ سے 400 گرام چرس،برآمد کر لی،مجرم اشتہاری ملزم مسمی محمد احسن زبیر ولد عبداللہ سکنہ بھکر متعلقہ مقدمہ نمبر 516/19 جرمA- 381، عامر حسین ولد امام بخش سکنہ بھکر متعلقہ مقدمہ نمبر 388/19 جرم 430 ت پ کو گرفتار کر لیا۔

مشکوک افراد کی چیکنگ کے عمل میں 20 افراد کی بذریعہ SVAS و بائیو میٹرک ویری فیکشن سسٹم تصدیق عمل میں لائی گئی جنھیں بعد از کلئیرنس فارغ کردیا گیا۔ اچھی کارکردگی پر ڈی پی او بھکر نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور مزید جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی تیز کرنے کی ہدایات کی۔