عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے: سردار حسنین بہادر خان دریشک

سہولت بازروں کا قیام اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ صارفین کو سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ کی نسبت سستے داموں وافر مقدار میں دستیاب ہیں

 عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے: سردار حسنین بہادر خان دریشک

لاہور:صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ سہولت بازروں کا قیام اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ صارفین کو سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ کی نسبت سستے داموں وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ چینی،آٹا،گھی،دالیں،چاول اور دیگر بنیادی اشیاء گورنمنٹ کے مقرر کردہ ازاں نرخوں پر دستیاب ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی اور ڈی پی او احسن سیف اللہ کے ہمراہ تحصیل جام پور میں سہولت بازار کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہولت بازاروں کے قیام سے نرخوں میں استحقام آیا ہے اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ صارفین کو ایک کی چھت تلے تمام اشیائے ضروریہ دستیاب ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔ مقامی کسانوں کو اپنی سبزی اور پھل سہولت بازار میں براہ راست فروخت کرنے کے لئے کسان پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق احمد، ڈی ایس پی ثنائاللہ، منیجر ماڈل بازار اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے.