سہولت بازار وں میں حکومتی پالیسی کے مطابق معیاری و سستی اشیائکی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں:محمد محسن لغاری

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لئے عملی طور پر متحرک ہیں: صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب

سہولت بازار وں میں حکومتی پالیسی کے مطابق معیاری و سستی اشیائکی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں:محمد محسن لغاری

لاہور:صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب محمد محسن لغاری نے کہا ہے کہ سہولت بازار وں میں حکومتی پالیسی کے مطابق معیاری و سستی اشیائکی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایم این اے مخدوم مبین عالم، صوبائی پارلیمانی سیکرٹر ی عشرو زکواۃ چوہدری محمد شفیق، ایم پی اے میاں محمد شفیع،ایم پی اے مخدوم فواد ہاشمی، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سمیت دیگر موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لئے عملی طور پر متحرک ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں عوام کو اشیائروزمرہ میں ریلیف کی فراہمی کیلئے سہولت بازار قائم کرکے احسن اقدام کیا ہے جس سے صوبہ کے کروڑوں عوام کو ریلیف ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ بھی اپنے حلقوں میں لگائے گئے سہولت بازاروں کو تسلسل کے ساتھ وزٹ کریں جبکہ انتظامیہ سہولت بازاروں اور عام مار کیٹ میں اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں میں دستیابی یقینی بنانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی کے تحت کام کرے۔

انہوں نے کہا کہ سہولت بازار وں میں ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس، میٹ و پولٹری، آٹا، چینی، دالیں و دیگر سٹالز پر بازار کے آغاز سے اختتام تک کسی چیز کی سپلائی میں تعطل اور کمی نہیں آنی چاہیے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عام مارکیٹ میں سرکاری نرخوں میں اشیائروزمرہ کی فروخت اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز، دکان اور ریڑھیوں پر اشیائکے سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں ہوں۔صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سہولت بازاروں کے انتظامات اور عام مارکیٹ میں اشیائضروریہ کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں 12سہولت بازار قائم کئے گئے ہیں جہاں پر شہریوں کی سہولت کے لئے مختلف اشیائکے سٹالز لگائے گئے ہیں جس پر اشیائرورمرہ عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ گرانفروشی پر جولائی سے تاحال 1کروڑ56لاکھ سے زائد جرمانے، 21مقدمات اور20افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹا اور چینی کی حکومتی ہدایات کے مطابق کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔قبل ازیں صوبائی وزیر محمد محسن لغاری نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور ڈی پی او منتظرمہدی کے ہمراہ مرکزی عید گاہ میں قائم سہولت بازار کا دورہ کرتے ہوئے اشیائروزمرہ کی دستیابی اور معیارکا جائزہ لیا۔