چینی کی پہلی کھیپ کی آج پاکستان آمد متوقع

 مجموعی طور پر 1 لاکھ 51 ہزار 700 میٹرک ٹن چینی درآمد کی جا رہی ہے  پہلی کھیپ 25 ہزار میٹرک ٹن پر مشتمل ہے

 چینی کی پہلی کھیپ کی آج پاکستان آمد متوقع

لاہور :کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ چینی کی قلت دور کرنے کیلئے 1 لاکھ 51 ہزار 700 میٹرک ٹن چینی درآمد کی جا رہی ہے۔چینی کی پہلی کھیپ لے کر جہاز کی آمد آج پورٹ قاسم پر متوقع ہے۔ پہلی کھیپ 25 ہزار میٹرک ٹن پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چینی ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے تعاون سے پنجاب کیلئے امپورٹ کی جا رہی ہے۔چینی درآمد کرنے سے پنجاب میں یقینی طور پر چینی کی قلت میں کمی آئے گی۔محمد زمان وٹو نے کہا کہ ایڈیشنل کین کمشنر پنجاب سبط حسن شیرازی چینی وصول کرنے کراچی پہنچ چکے ہیں۔چینی کراچی پہنچنے کے بعد آئندہ دو سے تین روز میں پنجاب لائی جائے گی۔