یوم سیاہ کشمیر کے سلسلہ میں محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی یکجہتی کشمیر ریلی

کشمیر یوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کی مذمت کرتے ہیں:خضر حیات ایڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک

یوم سیاہ کشمیر کے سلسلہ میں محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی یکجہتی کشمیر ریلی

لاہور :سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن(ر)ثاقب ظفر کی خصوصی ہدایت پر محکمہ لائیوسٹاک میں یوم سیاہ کشمیر کے سلسلہ میں یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اس ریلی کا مقصد 73سال سے جاری بھارتی قابض فوج کے مظالم کی مذمت کرنا تھا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے کشمیرکی آزادی سے وابستگی ظاہر کرنے کے لیے لائیوسٹاک کمپلیکس 16کوپر روڈسے 90شاہراہ قائداعظم تک فقید المثال ریلی نکالی جس کی قیادت خضر حیات ایڈیشنل سیکرٹری(ایڈمن)،خالد محمود چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ)اور ڈاکٹر منصور احمدڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن نے کی۔

اس کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹریزاور ڈائریکٹرز سمیت محکمہ کے افسران نے بھی بھرپور شرکت کی۔ریلی کے شرکائکشمیر ی اور پاکستانی پرچم تھامے ہوئے تھے اور ان شرکائکا جوش وولولہ قابل ستائش تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)خضر حیات نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور ان نہتے اور مظلوم کشمیریوں کے حقوق غصب کرنا انسانیت کی توہین ہے جو کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 73سال سے جاری ہے۔اس ریلی کے دوران فضاء” کشمیر بنے گا پاکستان“ کے نعروں سے گونجتی رہی۔