کشمیر سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام ریلی

ریلی کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ نبیلہ عرفان نے کی جبکہ محکمہ کے افسران و ملازمین نے ریلی میں شرکت کی

 کشمیر سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام ریلی

لاہورر: کشمیر سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں نافذ ہنگامہ خیز بھارتی فوج اور غیر انسانی کرفیو کے خلاف 90 شاہراہ قائداعظم سے فیصل چوک تک ایک پر امن ریلی منعقد کی گئی۔ ریلی کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ نبیلہ عرفان نے کی جبکہ محکمہ کے افسران و ملازمین نے ریلی میں شرکت کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ نبیلہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی اور بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی۔ اس موقع پر افسران و ملازمین نے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔