صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ کی پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسی انسانیت سوز اور بزدلاانہ کاروائیاں ہماری قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے ایسے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے گی

صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ کی پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

لاہور : صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسی انسانیت سوز اور بزدلاانہ کاروائیاں ہماری قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے ایسے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے گی۔ صوبائی وزیر زوار حسین وڑائچ نے کہا کہ ایسے وقت میں ملک میں اتحاد و یگانگت کی اشد ضرورت ہے۔انھوں نے اس دہشت گردی کے سانحے میں شہید ہونے والوں کے لیے مغفرت  اور زخمی ہونے والوں کے لیے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔