ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور محمد خلیل ناز نے آج بسلسلہ ماہانہ انسپکشن ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کا دورہ

انھوں نے تمام جیل کی انسپکشن کی اور جیل ہسپتال میں مریض اسیران کی خیریت دریافت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوکسی اسیر کی جانب سے جیل انتظامیہ کے خلاف کسی قسم کی کوئی شکایت کا اندراج نہ کروایا گیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور محمد خلیل ناز نے آج بسلسلہ ماہانہ انسپکشن ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کا دورہ

لاہور : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور محمد خلیل ناز نے آج بسلسلہ ماہانہ انسپکشن ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کا دورہ کیا۔انھوں نے تمام جیل کی انسپکشن کی اور جیل ہسپتال میں مریض اسیران کی خیریت دریافت کی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوکسی اسیر کی جانب سے جیل انتظامیہ کے خلاف کسی قسم کی کوئی شکایت کا اندراج نہ کروایا گیا۔انھوں نیتمام انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ناز نیجیل ہذا میں مقید معمولی مقدمات میں ملوث 12انڈر ٹرائل اسیران کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

دریں اثنا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نارووال محمد ارشد علی نے آج ڈسٹرکٹ جیل نارووال کا دورہ کیا۔انھوں نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل نارووال کی ماہانہ انسپکشن کی۔جیل کی ڈسپنسری کا معائنہ کیا جہاں پر مریض اسیران کو بہترین سہولیات میسر آرہی تھیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل ہذا کو بہترین انداز سے چلانے اور جیل میں صفائی ستھرائی کے انتظامات پر جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔انھوں نے وویمن وارڈ میں لیڈی ڈاکٹر کی جانب سے خواتین اسیران کا خیال رکھنے کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔