صوبائی وزیرانسانی حقوق و اقلیتی امور کا پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کا دورہ

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل یقینی طور پر مذہبی اقلیتوں سے وابستہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے: صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور

صوبائی وزیرانسانی حقوق و اقلیتی امور کا پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کا دورہ

لاہور: صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت پا کستان بھر میں مذہبی اقلیتوں کو تعلیم،روزگار اور معاشی ترقی کے یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ مذہبی اقلیتیں بھی پاکستان کی ترقی میں بطور ہنر مند افرای قوت اپنا موثر کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل یقینی طور پر مذہبی اقلیتوں سے وابستہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر کیا۔چیئرمین پی وی ٹی سی میجر شاہنواز نے صوبائی وزیر کو خوش آمدید کہااور کونسل کا دورہ کروایا۔ صوبائی وزیر نے وی ٹی آئی گرین ٹاؤن اور ٹیکسپاک سلائی یونٹ کا معائنہ کیا اور مذہبی اقلیتوں سے وابستہ نوجوانوں کو دی جانیوالی تربیت کا بغور جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ 17پی وی ٹی سی پراجیکٹ پنجاب بھر میں جاری ہے جو کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن اور ہدایات کے مطابق 100ملین کی لاگت سے شروع کیا گیا ہے جبکہ اس پراجیکٹ سے 4ملین ان طلباء کے لئے مختص کیئے گئے ہیں جو اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں یعنی کہ اس پراجیکٹ کا بنیادی مقصد مذہبی اقلیتی گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان مرد و خواتین کو پیشی وارانہ ہنر سے آراستہ کرکے اس قابل بنانا ہے کہ وہ باعزت روزگارکما سکیں۔

صوبائی وزیر نے پی وی ٹی سی کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس منفرد پراجیکٹ کی بدولت نہ صرف پیشہ وارانہ اور فنی تربیت میں اضافہ ہوگا بلکہ بین المذاہب ہم آہنگی کو بھی فروغ مل سکے گا۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پی وی سی ٹی سی مسٹر امجد علی، سینئر منیجر نصاب میجر غضنفر عباس (ریٹائرڈ)، منیجر پی آر اینڈ مارکیٹنگ پی وی ٹی سی محترمہ بشریٰ ناز، منیجر آر اینڈ ڈی پی وی ٹی سی مسٹر شفقت الرحمن بھی موجود تھے۔    

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: write failed: No space left on device (28)

Filename: Unknown

Line Number: 0

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: Failed to write session data (files). Please verify that the current setting of session.save_path is correct (/var/lib/php/session)

Filename: Unknown

Line Number: 0