محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب وزیراعلیٰ کے ویژن کی تکمیل میں ایک قدم اور آگے: ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ

لوکل گورنمنٹ کی ترقیاتی سکیمیں نہ صرف بروقت مکمل ہوں گی بلکہ ان کا معیار بھی بہتر ہو گا:طاہر خورشید

محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب وزیراعلیٰ کے ویژن کی تکمیل میں ایک قدم اور آگے: ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ

لاہور: ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب طاہر خورشید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے ویژن کی تکمیل میں محکمہ بلدیات پنجاب نے محکمہ کی سالانہ ترقیاتی سکیموں کے لیے آن لائن ڈیش بورڈ قائم کر دیا ہے جس سے ترقیاتی سکیمیں نہ صرف بروقت مکمل ہوں گی بلکہ ان کا معیار بھی بہتر ہو گا۔انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا ہے کہ پی آئی ٹی بی کی مدد سے  e-LGCD کے نام سے موبائل ایپلیکیشن بھی تیار کی گئی ہے جو ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی، پیش رفت کی آن لائن رپورٹنگ اور موثر مانیٹرنگ ممکن بناتی ہے۔

طاہر خورشید نے کہا کہ ڈیش بورڈ اور ایپ چلانے کے لیے محکمہ بلدیات کے ماہرین محمد عدنان، رضوان سرفراز اور مریم زیب نے گوجرانوالہ ڈویژن سے تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دو ہفتے میں صوبہ بھر کے تقریباً دوہزار افسران کی تربیت مکمل ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ آن لائن سسٹم پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 ء کی ضروریات سے ہم آہنگ ہے۔طاہر خورشید نے نے مزید بتایا کہ محکمہ بلدیات پنجاب وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نچلی سطح پر حقیقی تبدیلی کے لیے کوشاں ہے۔