ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ علی نواز بکھر نے آج ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا ماہانہ دورہ

سول جج سیالکوٹ شفیق احمد اور سپرنٹنڈنٹ جیل عطاء اللہ ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران کا معائنہ کیا اور اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ علی نواز بکھر نے آج ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا ماہانہ دورہ

لاہور : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ علی نواز بکھر نے آج ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا ماہانہ دورہ کیا۔سول جج سیالکوٹ شفیق احمد اور سپرنٹنڈنٹ جیل عطاء اللہ ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران کا معائنہ کیا اور اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا۔جیل ہسپتال،خواتین وارڈ،نوعمر وارڈ اور دیگر بارکس کا بھی وزٹ کیا۔انھوں نیصفائی ستھرائی،سیکورٹی اور کورونا وائرس کے حوالے سے تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔جیل ہذا پر مقید معمولی مقدمات میں ملوث 10اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا۔