ڈی پی اوبھکر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاءکا چہلم حضرت امام حسین ؓکے مرکزی پروگرام 11/12 صفر المظفر''  کیلئے کیے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

 تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بھکر میں بھی چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں جلوس و مجالس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ضلع بھکر کا اس حوالے سے مرکزی پروگرام گیارہ۔بارہ صفر المظفر کو امام بارگاہ مسافرہ شام قدیمی قبرستان بھکر سٹی میں منعقد ہوتا ہے

ڈی پی اوبھکر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاءکا چہلم حضرت امام حسین ؓکے مرکزی پروگرام 11/12 صفر المظفر''  کیلئے کیے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

بھکر : ڈی پی اوبھکر کیپٹن ( ر) محمد علی ضیاءنے چہلم حضرت امام حسین ؓکے مرکزی پروگرام 11/12 صفر المظفر''  کیلئے کیے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کوٹلی امام بارگاہ قدیمی قبرستان کاوزٹ کیا۔   تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بھکر میں بھی چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں جلوس و مجالس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ ضلع بھکر کا اس حوالے سے مرکزی پروگرام گیارہ۔بارہ صفر المظفر کو امام بارگاہ مسافرہ شام قدیمی قبرستان بھکر سٹی میں منعقد ہوتا ہے۔

''بارہی'' کے نام سے منسوب اس پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں عزادارشریک ہوتے ہیں۔  پروگرام کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے ڈی پی او بھکر کیپٹن ( ر) محمد علی ضیاءنے جامع پلان ترتیب دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس ضمن میں سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پلان کے مطابق ضلع پولیس کے 500 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران کو ڈیوٹی پر مامور کیا جارہا ہے جبکہ اضافی نفری کیلئے پنجاب کنسٹیبلری کی 3 ریزو، 30 لیڈی کنسٹیبلان، ایلیٹ پولیس فورس کی 5 ٹیمیں اور ٹریفک سٹاف کے 50 اہلکاران کو ڈیوٹی پر تعینات کیا جا رہا ہے۔

امام بارگاہ کی تمام داخلی راستوں پر چیکنگ کیلئے پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ ملحقہ راستوں پر ایلیٹ پولیس فورس پٹرولنگ کے فرائض سرانجام دے گی۔ پروگرام کی جگہ اور اطراف کے تمام راستوں پر اضافی سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جارہے ہیں جبکہ مرکزی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب، خاردار تاریں بھی لگائی جائیں گی اور میٹل ڈیکٹیکٹرکے ذریعے بھی چیکنگ کی جائیگی۔ پولیس کے ہمراہ رضا کاربھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ موبائل کیم وین کے ذریعے تمام راستوں اور آمد ورفت کی نگرانی کی جائیگی۔ مانیٹرنگ کیلئے ڈی پی او آفس بھکر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں پر بلا تعطل تمام پروگرام کی مسلسل نگرانی عمل میں لائی جائیگی۔سی پی ایل سی، انجمن تاجران،امن کمیٹی اور میڈیانمائندگان کی طرف سے بھی انتظا مات میں اعانت و مدد فراہم کی جائیگی۔