ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن نوید راؤف نے آج ڈسٹرکٹ جیل نارووال کا دورہ

انھوں نے جیل کی سیکورٹی اور جنرل ایڈمنسٹریشن کو چیک کیا،جیل کچن،ہسپتال،نوعمر اسیران کی وارڈ اور خواتین بارک کا وزٹ کیا۔ڈی آئی جی جیلز نیانڈر ٹرائل پرزنرز کی  بیرکوں،یوسی سی پی بلاک اور نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کنٹرول روم کا معائنہ کیا

ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن نوید راؤف نے آج ڈسٹرکٹ جیل نارووال کا دورہ

لاہور : ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن نوید راؤف نے آج ڈسٹرکٹ جیل نارووال کا دورہ کیا۔انھوں نے جیل کی سیکورٹی اور جنرل ایڈمنسٹریشن کو چیک کیا، جیل کچن،ہسپتال،نوعمر اسیران کی وارڈ اور خواتین بارک کا وزٹ کیا۔ ڈی آئی جی جیلز نیانڈر ٹرائل پرزنرز کی  بیرکوں،یوسی سی پی بلاک اور نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کنٹرول روم کا معائنہ کیا،تمام شکایات بکسز،واٹر کولراور چھت والے پنکھوں کو ذاتی طور پر چیک کیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل محمود فخری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دریں اثنا ڈی آئی جی جیل خانہ جات فیصل آباد ریجن سعید اللہ گوندل نے آج سنٹرل جیل فیصل آباد کا دورہ کیا۔انھوں نے جیل کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی کو چیک کیا۔ جیل انتظامیہ کو مزید الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی جیلز نے اسیران سے ان کے لواحقین کی ملاقات کو بہتر انداز سے چلانے پر انتظامیہ کی تعریف کی۔ ڈی آئی جی جیلز کو کسی ملاقاتی اور اسیر کی جانب سے کوئی شکایت درج نہ کرائی گئی۔انھوں نے تمام اسیران کا حفظ قرآن اور ترجمہ قرآن کے ساتھ دوبارہ ٹسیٹ لیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل نور حسن بگھیلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔