آسٹریلوی کرکٹرز کے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کل ہوگا    

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث آسٹریلوی کرکٹرز کے کانٹریکٹ ایک ماہ سے التواء کا شکار ت

آسٹریلوی کرکٹرز کے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کل ہوگا    

کرکٹ آسٹریلیا کل کرکٹرز کے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کرے گا، معاوضوں کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان حتمی بات چیت جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث آسٹریلوی کرکٹرز کے کانٹریکٹ ایک ماہ سے التواء کا شکار تھے۔

سینٹرل کانٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹر ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد کیا جائے گا۔