مشرق وسطی کے لیے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ: عبدالرزاق داؤد

اس کڑے وقت میں مشرق وسطیٰ کے لیے پاکستان کی تجارت میں جولائی 2019 سے 21 اپریل 2020 کے دوران گزشتہ برس اسی مدت کے دوران ہونے والی تجارت کے مقابلے میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے

مشرق وسطی کے لیے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ: عبدالرزاق داؤد

وزیراعظم کے مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے لیے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگیا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ وزارتِ تجارت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے باعث یہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عبدالرزاق داؤد نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کڑے وقت میں مشرق وسطیٰ کے لیے پاکستان کی تجارت میں جولائی 2019 سے 21 اپریل 2020 کے دوران گزشتہ برس اسی مدت کے دوران ہونے والی تجارت کے مقابلے میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ چاول کی برآمدات 59 فیصد اضافے سے 26 کروڑ  40 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 42 کروڑ ڈالر تک جاپہنچی ہے.عبدالرزاق داؤد کے مطابق گوشت کی برآمد 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ملین ڈالر سے بڑھ کر 20 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔ اسی طرح پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات 70 ملین ڈالر سے بڑھ کر 140 ڈالر ہوگئی ہیں۔