دنیابھر کی طرح پاکستان کورونا وباسے حالت جنگ میں ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں: سید رفاقت علی گیلانی

حکومت پنجاب جاری ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھارہی ہے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے مذہبی امور

دنیابھر کی طرح پاکستان کورونا وباسے حالت جنگ میں ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں: سید رفاقت علی گیلانی

لاہور:  معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ سٹی سیوریج سکیم جلدمکمل ہوگی ۔ دنیابھر کی طرح پاکستان کورونا وباء سے حالت جنگ میں ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیںتاہم حکومت پنجاب جاری ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھارہی ہے ۔انہوںنے یہ بات بستی جوتہ،محلہ عیدگاہ،جہان شاہ،ریلوے روڈ اور ہائی کالونی میں نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب کے کام کا جائزہ کے موقع پر کہی۔

معاون خصوصی سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا کہ سیوریج شہر کا دیرینہ مسئلہ ہے جس پرگزشتہ دہائیوں سے توجہ نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ خدمت کا موقع ملتے ہی انہوں نے ا س مسئلہ کو ٹیک اپ کیااور مختصر عرصہ میں منصوبے منظور کروا کر فنڈز کا حصول یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی پراجیکٹ خصوصاًسیوریج سکیم بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچے جائے گی جس سے شہرکی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی میں اضافہ ہوگا اور عوام کو اس مسئلہ سے مستقل چھٹکارا نصیب ہوگا۔

معاون خصوصی وزیرا علی پنجاب نے اس موقع پر جاری کام اور استعمال ہونے والے میٹریل کا جائزہ لیا۔ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے اس موقع پر سٹی سیوریج پلان ،مین سیورلائن و ڈسپوزل سسٹم بارے بریفنگ دی۔