میاں محمود الرشید کی لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدے داروں کو مبارکباد

اُمید ہے نو منتخب قیادت صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے گی:وزیر ہاؤسنگ

 میاں محمود الرشید کی لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدے داروں کو مبارکباد

لاہور:وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے لاہور پریس کلب کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں میاں محمود الرشید نے صدر ارشد انصاری عہدے داروں جاوید فاروقی،سلمان قریشی،زا ہد چودھری،خواجہ نصیر،زاہد شیروانی اور دیگر ارکان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اُمید ہے نو منتخب قیادت صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے گی۔