جہانز یب خان کھچی کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر آفس وہاڑی میں ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

جس میں ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا. اجلاس میں عوامی منتخب نمائندوں کی طر ف سے اٹھائے گئے ایشوز کا بھی جائزہ لیا گیا صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے اجلاس میں ایکسین میپکو کنسٹرکشن کے نہ آنے پر برہمی  کا اظہار کیا اور کہا کہ میپکوترقیاتی سکیمیں انتہائی سست روی کا شکار ہیں

جہانز یب خان کھچی کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر آفس وہاڑی میں ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

لاہور: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر آفس وہاڑی میں ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا. اجلاس میں عوامی منتخب نمائندوں کی طر ف سے اٹھائے گئے ایشوز کا بھی جائزہ لیا گیا صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے اجلاس میں ایکسین میپکو کنسٹرکشن کے نہ آنے پر برہمی  کا اظہار کیا اور کہا کہ میپکوترقیاتی سکیمیں انتہائی سست روی کا شکار ہیں.

عوام کی طرف سے میپکو کے حوالے سے بے تحاشا شکایات آرہی ہیں، بجلی فراہمی کی سکیمیں جلد از جلد مکمل کی جائیں. انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے مسلسل کوشاں ہیں. جہانز یب خان کھچی نے کہا کہ واٹر سپلائی،فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب، پختہ سڑکیں، سیوریج کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں. تمام ترقیاتی سکیمیں بروقت مکمل کی جائیں اور ترقیاتی سکیموں میں کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ سستی اور ناقص کار کردگی کے حامل افسران کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ناقص کار کر دگی کے حامل افسران و کنٹریکٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے.

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری فنڈز کو نقصان پہنچانے والے افسران اور کنٹریکٹرز کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے. عوام کے پیسے کا ضیاع کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا. صوبائی وزیر نے  غیر معیاری کام کروانے والے کنٹریکٹرز کو بلیک لسٹ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ کنٹریکٹرز کی کار کر دگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی بنائی جائے گی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کی جائے گی .

اسسٹنٹ کمشنر ز ایم این ایز اور ایم پی ایز کے نمائندوں کے ہمراہ ترقیاتی سکیموں کا وزٹ کریں ترقیاتی سکیموں میں کسی بھی قسم کی بے قاعدگی برداشت نہیں کی جائے گی. میونسپل کمیٹیز بھی اپنی صورتحال کو بہتر کریں بصورت دیگر ایکشن لیا جائے گا۔ممبران قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری، اورنگ زیب خان کھچی، ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھرل، ایم پی اے علی رضا خان خاکوانی، ڈی پی او احسان اللہ چوہان اور سجاد خان کھچی نے بھی اجلاس میں شرکت کی.