محکمہ لائیوسٹاک پنجاب میں ڈاکٹر عبدالرحمان ڈائریکٹر جنرل(ریسرچ)تعینات

اس سے پہلے ڈائریکٹر ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر سجاد احمد کو ڈائریکٹر جنرل(ریسرچ)کا اضافی چارج تفو یض کیا گیا تھا

محکمہ لائیوسٹاک پنجاب میں ڈاکٹر عبدالرحمان ڈائریکٹر جنرل(ریسرچ)تعینات

لاہور: محکمہ لائیوسٹاک پنجاب میں ڈاکٹر عبدالرحمان کو ڈائریکٹر جنرل(ریسرچ)تعینات کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمان، ڈائریکٹر پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈ ی، کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے  آرڈرنمبرNo.SO(EI)1-24/2020 کے تحت ڈائریکٹر جنرل(ریسرچ)تعینات کر دیا گیا۔ اس سے پہلے ڈائریکٹر ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر سجاد احمد کو ڈائریکٹر جنرل(ریسرچ)کا اضافی چارج تفو یض کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر عبدالرحمان نے 1985ئمیں کالج آف ویٹرنری سائنسز لاہور سے گریجوا یشن اور 1988ئمیں ایم ایس سی (اینیمل نیوٹریشن)کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔وہ عرصہ 30سال سے تحقیق کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔