صوبائی وزیرویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے وزیراعلی پنجاب معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ خواتین کی ترقی و خودمختاری کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی خود مختاری پیکج سے متعلق کیے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہی مہم کے ترقیاتی منصوبے کا آغاز کیا گیا۔موجودہ حکومت نے پنجاب بھر میں 124ڈے کیئر سنٹرز بنائے ہیں۔
وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کا کہنا تھا کہ ویمن ڈویلپمنٹ کمپلیکس کے لیے اراضی کی خریداری کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورکنگ ویمن ہوسٹلز میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے اِن میں نیا فرنیچر اورعمارات کی مرمت کاعمل مکمل کر لیا گیا ہے آئی ٹی کا سامان بھی فراہم کردیا گیا ہے۔ان ہوسٹلز میں بہتری لانے کے لیے ویمن ہوسٹل اتھارٹی ایکٹ کیبنٹ کی جانب سے منظور ہوچکا ہے۔محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے صوبے میں ڈے کیرسنٹرز کے قیام کے لیے ڈے کیر فنڈ سوسائٹی کے لیے فنڈز کی فراہمی کے لیے منصوبہ شروع کیا گیا۔
آشفہ ریاض نے کہا کہ محکمہ wddنے دوران کوڈ خواتین کو ای کامرس ٹریننگ کروائیں اور ان کی کیریر کونسلنگ کی ٹریننگ کے لیے لائحہ عمل بنایا جارہا ہے ای کامرس کی براڈ کاسٹ ہمارے سوشل میڈیا سے مسلسل نشر کی جارہی ہے دختران پاکستان کے پلیٹ فارم سے یونیورسٹیوں کی طالبات اور خواتین کو قیام امن اور تشدد کے خاتمے کے لیے تربیت دی گئی۔محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ نے پہلی دفعہ کفایت شعاری اپناتے ہوئے 7 اور 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا اس موقع پر تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تمام سٹیک ہولڈر اداروں کے اشتراک سے ایمپلیمنٹیشن فریم ورک بنایا ہے کو پہلے سے موجود قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے راہیں ہموار کرے گا۔صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ تیزاب گردی پر سزا ناکافی تھی اس ایکٹ کو ریوائز کیا جارہاہے اس سزامیں جرمانے میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
میڈیا اور پڑھے لکھے طبقے کو خواتین کے تحفظ کیلیے کام کرنا ہوگااور اس حوالے سے اپنے معاشرتی رویوں کو بدلنا ہوگا۔فری لیگل ایڈ کا اقدام کیا گیا ہے حکومت کی جانب سے انصاف کا دروازہ کھٹکھٹانے والی تشدد و زیادتی کے خلاف اور فیملی کورٹ میں خواتین کو فری سہولت دی جارہی ہے۔اس موقع پر سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا،ایڈیشنل سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ آصف الرحمان بھی موجود تھے۔