سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی راولپنڈی کی ہونہار طالبہ کی تصویر پرفوری نوٹس

طالبہ کو دو لاکھ روپے کا امدادی چیک جاری کر دیاہےطالبہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا مالی امداد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں تعلیم دوست انسان قرار دیا ہے

 سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی راولپنڈی کی ہونہار طالبہ کی تصویر پرفوری نوٹس

لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی راولپنڈی کی ہونہار طالبہ کی تصویر پرفوری نوٹس لیتے ہوئے طالبہ کو دو لاکھ روپے کا امدادی چیک جاری کر دیاہے۔طالبہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا مالی امداد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں تعلیم دوست انسان قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاحت و پی ایچ ایز آصف محمود نے دو لاکھ روپے مالیت کا چیک ہونہار طالبہ کے حوالے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق بھی موجود تھے۔ طالبہ نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مالی معاونت پر  ان کی شکر گزار ہیں اور اب وہ اپنی تعلیم آسانی سے جاری رکھ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ایک تعلیم دوست انسان ہیں اور وہ شکر گزار ہیں کہ انکی سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیراعلی نے نوٹس لیتے ہوئے ان کی مدد کی۔