نئی نسل کو پنجابی زبان سے روشناس کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا: وزیر ثقافت پنجاب

ٹیم ورک اور لگن سے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل میں اپنا حصہ ڈالیں گے: خیال احمد کاسترو

نئی نسل کو پنجابی زبان سے روشناس کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا: وزیر ثقافت پنجاب

لاہور: وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو نے اگلے سال کو ادبی، ثقافتی اور فنون لطیفہ کے لحاظ سے ایک مثالی سال بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجابی زبان اور کلچر کو گراس روٹ لیول تک پروموٹ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو پنجابی زبان و ادب سے روشناس کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ وزیر ثقافت نے کہا کہ پنجابی لائبریری کو ای لائبریری بنانے اور پنجابی ویب ٹی وی کے قیام کے لیے سفارشات زیر غور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج، آرٹ اینڈ کلچر کے دورہ کے موقع پر کیا۔

ڈائریکٹر جنرل پلاک ڈاکٹر صغری صدف نے وزیر ثقافت پنجاب کو پنجاب ڈیجیٹل لائبریری کے قیام، ایف ایم 95 پنجاب رنگ، پنجاب میوزیم، لوک سٹوڈیو سمیت دیگر محکمانہ امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو نے کہا کہ راولپنڈی اور ملتان کے بعد ایف ایم 95 پنجاب رنگ کا دائرہ کار ڈویژن کی سطح تک پھیلانا ہمارا عزم ہے۔ انہوں نے کہا ٹیم ورک، لگن اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اپنے کام کو سرانجام دوں گا۔