کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گے :  چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک وقار احمد  

 ناجائز منافع خوروں اور سرکاری ریٹ لسٹ پر اشیاء نا بیچنے والے دکانداروں کو جرمانہ اور پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ

 کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گے :  چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک وقار احمد  

چیئر مین مارکیٹ کمیٹی بادامی باغ ملک وقار احمد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ   ناجائز منافع خوروں اور سرکاری ریٹ لسٹ پر اشیاء نا بیچنے والے دکانداروں کو جرمانہ اور پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ، کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گے، انہوں نے کہاکہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہر قسم کی تجاوازات کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے گا، شہریوں کی سہولت کے لیے تمام ضروری اقدامات اور منڈی میں صفائی کے معاملے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

منڈیوں میں ترقیاتی کاموں اور دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت۔ منڈی میں صفائی کے معاملے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا. منڈی میں داخلے کے لیے ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور کی منڈی کو مثالی منڈی بنائیں گے۔ منڈی میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنایا جائیگا اور تمام مسائل ترجیح بنیادو ں پر حل کریں گے۔ حکومت عوام کو کرونا وباء سے بچانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے۔