ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکی ہدایات پر ضلعی پولیس کی 46 گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم نصب کر دیا

ٹریکر سسٹم نصب کرنے کا مقصد گشت کے نظام کو موثر کرنا اور بڑھتے ہوئے جرائم کا سد باب کرنا ہے۔ریسکیو 15کی اطلاع پر پولیس گاڑی کا بروقت پہنچنا،لوکیشن چیک کرنا اور پولیس گاڑی کا جائے وقوعہ پر پہنچنے کا وقت نوٹ کرنا ہے

ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکی ہدایات پر ضلعی پولیس کی 46 گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم نصب کر دیا

بھکر : تفصیلات کے مطابقDPO بھکر کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی 46 گاڑیوں میں گشت کے نظام کو موثر بنانے اور گاڑیوں کی لوکیشن کی بروقت جانچ پڑتال کے لیئے ٹریکر سسٹم نصب کر دیا گیا ہے DPO بھکر کا کہنا ہے کہ ٹریکر سسٹم نصب کرنے کا مقصد گشت کے نظام کو موثر کرنا اور بڑھتے ہوئے جرائم کا سد باب کرنا ہے۔ریسکیو 15کی اطلاع پر پولیس گاڑی کا بروقت پہنچنا،لوکیشن چیک کرنا اور پولیس گاڑی کا جائے وقوعہ پر پہنچنے کا وقت نوٹ کرنا ہے۔تمام گاڑیوں کی لوکیشن کو DPO آفس میں موجود کنٹرول روم سے 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے گا۔