مائیکل شوماکر بھی اعصام الحق کی ’اسٹار اگینسٹ ہنگر‘ مہم میں شامل

جرمن ڈرائیور نے اپنی دستخط شدہ کیپ مستحق پاکستانیوں کی امداد کے لیے عطیہ کردی

مائیکل شوماکر بھی اعصام الحق کی ’اسٹار اگینسٹ ہنگر‘ مہم میں شامل

فارمولا ون کے لیجنڈ ڈرائیور مائیکل شوماکر بھی اعصام الحق کی ’اسٹار اگینسٹ ہنگر‘ مہم میں شامل ہوگئے۔ جرمن ڈرائیور نے اپنی دستخط شدہ کیپ مستحق پاکستانیوں کی امداد کے لیے عطیہ کردی۔ مائیکل شوماکر کی دستخط شدہ کیپ کی بیس پرائز 10 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ ٹینس اسٹار اعصام الحق کی اسٹار ’اگینسٹ ہنگر‘ مہم میں متعدد انٹرنیشنل اسٹارز حصہ ڈال چکے ہیں۔