ضلع بھر کے تمام چرچ ہائے پر بروز اتوار پولیس کی بھاری نفری تعینات:ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء

ڈی پی او بھکر کے احکامات پر عیسائی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کیلئے غیر معمولی انتظامات عمل میں لائے جارہے ہیں

 ضلع بھر کے تمام چرچ ہائے پر بروز اتوار پولیس کی بھاری نفری تعینات:ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء

بھکر :تفصیلات کے مطابق ضلع بھکر میں اقیلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اس ضمن میں غیر معمولی انتظامات عمل میں لا ئے جارہے ہیں۔ تمام چرچ ہائے کی سیکیورٹی کیلئے باقاعدہ پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ بروزاتوارتمام چرچ ہائے پر پولیس و ایلیٹ فورس کی نفری کیساتھ لیڈیز پولیس اہلکار بھی متعین کی جارہی ہے۔ متعلقہ ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز ذاتی طور پر اپنے علاقے میں واقع تمام چر چ ہائے کا باقاعدہ وزٹ کر رہے ہیں۔ داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں جبکہ مرکزی راستوں کے علاوہ اطراف میں بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جارہی ہے۔ شرکاء کو بعد از چیکنگ داخل ہونے دیا جاتا ہے۔ پادری و دیگر چرچ انتظامیہ پولیس کے اقدامات پر پوری طرح مطمئن ہیں اور مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ 

اس حوالے سے ڈی پی او بھکر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اسلام کے نام پر قائم کردہ اس مملکت خداداد میں تمام ادیان و مسالک کے لوگوں کو اپنی عبادات کی مکمل آزادی حاصل ہے اور اس سلسلے میں کوئی جبر روا نہیں۔ آئین پاکستان بھی مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ مذہبی رسومات کی ادائیگی میں دیگر افراد کیلئے مشکلات و خطرات کا باعث بنے بغیر ہر شخص عبادت گاہوں میں اپنے عقائد کے مطابق بلا خوف و خطر عبادات کر سکتا ہے۔ وطن عزیز میں دیگر مذاہب بھی پوری مذہبی آزادی رکھتے ہیں۔ مسلم مسالک کے تمام لوگوں کو مذہبی مواقع و پروگراموں پر خصوصی طور پر سیکیورٹی مہیا کی جارہی ہے۔  بھکر پولیس عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی سلامتی کیلئے پوری طرح مصروف عمل ہے۔