صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کی پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدیدمذمت

سکیورٹی نافذ کرنیوالے اداروں کی بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کی پسپائی ممکن ہوئی , صوبائی وزیر 

صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کی پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدیدمذمت

لاہور: صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کر نیوالے اداروں کیجانب سے بروقت کارروائی سے حملہ آوروں کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے بہادر جوانوں نے پھر ایک بار ثابت کردیا کہ جو کوئی بھی وطن عزیز کی جانب میلی نگاہوں سے دیکھے گا یا پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرےگا وہ نیست و نابود ہو جائےگا۔

صوبائی وزیر نے شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس سے بڑھ کر خوشی کی کوئی بات نہیں ہو سکتی کہ وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا جائے ۔انہوں نے زخمی ہونیوالوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعاءکی ہے ۔