کورونا وائرس کی صورتحال میں وہ ایسے ہی غریب لوگوں کی مدد کرتے رہیں گے: شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اور اُن کی ٹیم اس مشکل وقت میں غریبوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کورونا وائرس کی صورتحال میں وہ ایسے ہی غریب لوگوں کی مدد کرتے رہیں گے: شاہد آفریدی

انسٹاگرام پر شاہد آفریدی نے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا ہے کہ’ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن‘ اور ’ڈونیٹ کرو نا ‘کی ٹیم کے افراد ٹھیلے والوں، یومیہ اُجرت پر کام کرنے والےاور چھوٹا کاروبار کرنے والے افراد کو اس مشکل وقت میں راشن تقسیم کررہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں وہ ایسے ہی غریب لوگوں کی مدد کرتے رہیں گے۔ شاہد آفریدی نے آخر میں لکھا کہ اُن کو مزید سپورٹ کرنے کے لیے www.donatekarona.com پر رابطہ کریں۔ 

 اس کے علاوہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو کورونا سے بچاؤکے لیے ادرک کی چائے اور اسٹیم کا مشورہ بھی دیا تھا اور کہا کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، فینز نے مجھے دعاؤں میں یاد رکھا جس کے لیے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔