ڈی آئی جی لاہور ریجن،لاہور ملک مبشر احمد خان کا آج ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ

ایکسین بلڈنگ،ایس ڈی او،اوورسیر بلڈنگ،اسٹنٹ ڈائریکٹرز آرکٹیکچر ڈیپارٹمنٹ،ہیڈ آفس کا ایک نمائندہ اور سپرنٹنڈنٹ جیل غلام سرور سمرا بھی ان کے ہمراہ تھ

ڈی آئی جی لاہور ریجن،لاہور ملک مبشر احمد خان کا آج ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ

لاہور: ڈی آئی جی لاہور ریجن، لاہور ملک مبشر احمد خان نے آج ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ کیا۔ایکسین بلڈنگ،ایس ڈی او،اوورسیر بلڈنگ،اسٹنٹ ڈائریکٹرز آرکٹیکچر ڈیپارٹمنٹ،ہیڈ آفس کا ایک نمائندہ اور سپرنٹنڈنٹ جیل غلام سرور سمرا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی آئی جی لاہور نےنشے کے عادی مجرموں کے لیے 20بستروں پر مشتمل ہسپتال کی سائٹ(جگہ)کو حتمی شکل دینے کے ضمن میں اجلاس کی صدارت کی ۔

انھوں نےجیل میں اضافی بیرکس کی تعمیر کی اسکیم کا جائزہ لیااورانتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔