ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج روالپنڈی عمر بن اکبر قریشی کا بسلسلہ انسپکشن آج سنٹرل جیل راولپنڈی کا دورہ

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نےجیل میں کورونا وائرس سے متعلق کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اورجیل انٹری پوائنٹ پر کورونا وائرس فرنٹ ڈیسک کابھی معائنہ کیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج روالپنڈی عمر بن اکبر قریشی کا بسلسلہ انسپکشن آج سنٹرل جیل راولپنڈی کا دورہ

لاہور : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج روالپنڈی عمر بن اکبر قریشی نے بسلسلہ انسپکشن آج سنٹرل جیل راولپنڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر سول جج روالپنڈی شہزاد چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نےجیل میں کورونا وائرس سے متعلق کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اورجیل انٹری پوائنٹ پر کورونا وائرس فرنٹ ڈیسک کابھی معائنہ کیا۔

عمر بن اکبر قریشی نےکورونا واک تھروگیٹ،سکریننگ مشین،سینی ٹائیزر،ماسک،گلوز اور دیگر احتیاطی اقدامات کو سراہا۔ سیشن جج نےخواتین وارڈ،نو عمر وارڈ سمیت تمام بیرکس کا وزٹ کیااوراسیران کے مسائل سنے۔انھوں نے کچن میں اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کی تعریف کی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نےجیل انتظامیہ کی جانب سے مقید اسیران کو فلٹر شدہ پانی کی فراہمی،صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی دستیابی جیسے اقدامات کو سراہا۔

عمر بن اکبر قریشی نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 07اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا۔جس پر فوری طور پرحسب الحکم 07اسیران کی جیل سے رہائی ممکن ہوئی۔