جنوبی افریقہ، توہین عدالت پر سابق صدر کو 15ماہ قید کی سزا

جنوبی افریقہ، توہین عدالت پر سابق صدر کو 15ماہ قید کی سزا

جنوبی افریقہ کی اعلیٰ ترین عدالت کی جانب سے سابق صدر جیکب زوما کو توہین عدالت پر پندرہ ماہ قید کی سزا سنادی گئی ہے۔جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زو ما کو بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار پر سزا سنائی گئی۔جج کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نافرمانی، سرکشی غیر قانونی ہے، سزا دینے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں بچا، سابق صدر زوما کو نافرمانی پر سزا دینے سے قانون کی حکمرانی، انصاف کا واضح پیغام جائے گا، جیکب زوما 5 دن کے اندر خود کو قانون کے حوالےکردیں۔واضح رہے کہ سابق صدر جیکب زوما پر عائد الزامات پر انکوائری کمیشن کی سربراہی ڈپٹی چیف جسٹس کر رہے ہیں۔جیکب زوما پر تقریباً پانچ بلین ڈالر مالیت کی بدعنوانی اور فراڈ کے 16 الزامات عائد ہیں۔