ریشم کی علیزے شاہ کے ساتھ تصاویر وائرل

ریشم کی علیزے شاہ کے ساتھ تصاویر وائرل

ماضی کی مقبول ترین فلم اسٹار ریشم کی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک ڈانس پریکٹس کی ویڈیو بھی زیرگردش ہے جس میں دونوں کسی ایوارڈ شو کیلئے ڈانس کی پریکٹس کررہی ہیں۔ریشم  نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر علیزے شاہ کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کیں، جبکہ ڈانس ویڈیو علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی۔ریشم نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کچھ خوبصورت تصویریں خوبصورت علیزے شاہ کے ساتھ۔‘