لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس کیسز کا تناسب کم ہوا ہے،ترجمان گلگت بلتستان حکومت

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس کے کیسز کا تناسب کم ہوا ہے

لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس کیسز کا تناسب کم ہوا ہے،ترجمان گلگت بلتستان حکومت

گلگت (عالمین نیوز ) ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس کے کیسز کا تناسب کم ہوا ہے اور حکومت اس پر عمل درآمد کرانے کے لیے تمام وسل بروئے کار لارہی ہے۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عوام کو چاہئے وہ حکومت کے ساتھ مزید تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کے تعاون سے 3 ٹیسٹنگ سنٹر قائم کر رہے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں تین ٹراما سنٹرز بھی بنائے جا رہے ہیں۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا تھا کہ گلگت میں پہلا کورونا اسپتال بھی بہت جلد بنے گا، نادار افراد میں مفت راشن کا فارمولہ طے ہوا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ راشن ہر ضلع میں انتظامیہ کی سرپرستی میں تقسیم ہوگا۔