سیالکوٹ میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا

متاثرہ نوجوان 12 روز قبل فرانس سے آیا تھا،ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشی

سیالکوٹ میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا

سیالکوٹ (عالمین نیوز)پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آگیا ہے،متاثرہ نوجوان 12 روز قبل فرانس سے آیا تھا۔ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کے مطابق ڈسکہ کے رہائشی نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مذکورہ نوجوان کو ڈی ایچ کیو اسپتال کے آئسویشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی سی سیالکوٹ نے یہ بھی بتایا کہ متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ اور رشتے داروں کو بھی کورونا کے خدشے کے پیش نظر قرنطینہ میں رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1504 ہو گئی ہے، اس موذی وائرس سے اب تک ملک بھر میں 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کی پنجاب میں 557 افراد، سندھ میں 469، خیبر پختون خوا میں 188، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 111، اسلام آباد میں 39 اور آزادکشمیر میں 2 افراد میں تصدیق ہوئی ہیں۔ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 25 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں