سٹی پولیس افسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی تمام فورس کے لیے 8گھنٹے شفٹ ڈیوٹی یقینی بنانے کی ہدایت

افسران و اہلکار وں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پی پی ای کٹ فراہم کر دی گئیں

 سٹی پولیس افسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی تمام فورس کے لیے 8گھنٹے شفٹ ڈیوٹی یقینی بنانے کی ہدایت

راولپنڈی (عالمین نیوز رپورٹر)انسپکٹر جنر ل آف پولیس پنجاب کے احکامات کے مطابق سٹی پولیس افسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے تمام فورس کے لیے 08گھنٹے شفٹ ڈیوٹی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، سی پی او کی جانب سے افسران و اہلکار وں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پی پی ای کٹ فراہم کر دی گئی،جوکورونا کے مریضوں کی منتقلی، سیل شدہ علاقوں اور قرنطینہ سینٹرز پر ڈیوٹی کے دوران پرسنل پروٹیکشن کٹ کا استعمال کریں گے، پولیس فورس کو دو طرح کی پی پی ای کٹ فراہم کی گئی ہے جس میں ڈسپوزایبل اور دوبارہ استعمال کے قابل کٹ شامل ہیں، اس کے علاوہ فورس کے لئے معیاری اور بروقت کھانے کی فراہمی کے لئے تھانوں کو خصوصی طور پر میس فنڈ بھی فراہم کر دیا گیاجس میں بڑے تھانوں کو 50 ہزار اور چھوٹے تھانوں کو 30 ہزار روپے فراہم کئے گئے ہیں تاکہ تھانہ کی سطح پر میس کا فوری قیام عمل میں لایا جا سکے، اس موقعہ پر سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کر رہی ہے، فورس کی وائرس سے حفاظت اور فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔