کرونا وائرس،راولپنڈی پولیس کی جانب سے حکومتی احکامات پر عملدر آمد کے ساتھ سروس ڈیلیور ی کیلئے اقدامات کا سلسلہ بھی جاری

ضلع کے تما م ایس ایچ اوز شہریوں کی شکایات سننے کیلئے اپنے دفاتر میں موجود رہنے کو یقینی بنارہے ہیں

کرونا وائرس،راولپنڈی پولیس کی جانب سے حکومتی احکامات پر عملدر آمد کے ساتھ سروس ڈیلیور ی کیلئے اقدامات کا سلسلہ بھی جاری

راولپنڈی (عالمین نیوز)راولپنڈی پولیس کی جانب سے کرونا وائرس کے سلسلہ میں حکومتی احکامات پر عملدآمد کروانے کے ساتھ سروس ڈیلیور ی کیلئے اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے سی پی او کی طرف سے ضلع راولپنڈی کے تما م ایس ایچ اوزکو شہریوں کی شکایات سننے کیلئے اپنے دفاتر میں موجود رہنے کو یقینی بنایا جارہا ہے، سٹی پولیس افسر محمد احسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا سروس ڈیلیوری کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، سی پی اونے ضلع راولپنڈی کے تمام ایس ایچ اوز کو شہریوں کی شکایات سننے کیلئے اپنے دفاتر میں 4بجے تا 6بجے شام موجود رہنے اور شہریوں کی شکایات سن کر فوری قانونی کاروائی کو یقینی بنانے کا حکم جاری کررکھا ہے جس پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر اپنے تھانوں میں موجود رہتے ہیں، ایس ایچ او ز تھانوں میں آنے والے شہریوں سے مل کر ان کے مسائل سن کر فوری حل کیلئے ضروری اقدمات کرتے ہیں،راولپنڈی پولیس کرونا وائرس کے سلسلہ میں حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں پر عملدآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے مسائل سننے کے لیے تھانہ کی سطح پر ایس ایچ او زکی موجودگی بھی یقینی بنا رہی ہے،راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل حل کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔